top of page
Search

خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام Khalid bin Waleed's message to the Muslim Ummah

حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں اتارا جا رہا تھا تو لوگوں نے یہ دیکھا کہ آپؓ کا گھوڑا ’’اشکر‘‘ جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا ۔حضرت خالد بن ولیدؓ کے ترکے میں صرف ہتھیار ، تلواریں ، خنجر اور نیزے تھے ۔ ان ہتھیاروں کے علاوہ ایک غلام تھا جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا تھا ،،اللہﷻ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے ،وفات کے وقت ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ،آپؓ نے جو کچھ بھی کمایا،وہ اللہﷻ کی راہ میں خرچ کردیا ،،ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی ،،صحابہؓ نے گواہی دی کہ ان کی موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح کر چکے ہوں

یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا ،،بڑے بڑے جلیل القدر صحابہؓ نے حضورؐ سے حضرت خالدؓ کے روحانی تعلق کی گواہی دی ۔


خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام :


"موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے ،زندگی سے زیادہ کوئی نہیں جی سکتا

اور موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا ،، دنیا کے ہر بزدل کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو موت بستر پر نہ آتی"اس پیغام کو اس دور میں ہر مسلمان کو ضرور پڑھنا اور پڑھانا چاہیے،اور اپنی اولاد کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور سیرت صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کی تعلیم لازمی دینی چاہیے اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے قول کو وقتآ فوقتآ دہراتے رہنا چاہیےاللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسا ایمان نصیب فرمائے

آمین ثم آمین یا رب العالمین جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا

کاپی شدہ

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page